تازہ ترین

کورونا :ملتان ڈویژن کے ریلوے ملازمین کی سکریننگ ,سٹیشنوں کی صفائی اور سپرے جاری

کورونا-:ملتان-ڈویژن-کے-ریلوے-ملازمین-کی-سکریننگ-,سٹیشنوں-کی-صفائی-اور-سپرے-جاری

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان کی ہدایات پر سٹیشنو ں سمیت ڈی ایس دفتر آنے والے ملازمین کی تھرمل سکریننگ ، سٹیشنوں کے دروازے ، کھڑکیو ں اور کمروں کی صفائی اور سپرے کیا گیا ملتان : کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن کے تمام سٹیشنوں پر موجود ملازمین کی سکریننگ کے علاوہ سٹیشنوں کے دروازے ، کھڑکیاں، کمروں کی صفائی اور سپرے کا عمل جاری ہے جبکہ سٹیشنوں کی دھلائی بھی کی جارہی ہے ۔ اس سے قبل ریل کے ذریعے سفر کرنے والے اب تک ہزاروں مسافروں کی سکریننگ کی جا چکی ہے جس میں کسی میں بھی مسافر میں کورونا کے حوالے سے کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملتان ڈویژن کے سٹیشنو ں سمیت ڈی ایس دفتر آنے والے ملازمین کی تھرمل سکریننگ کی جارہی ہے ، ریلوے ملتان ڈویژن سے گزرنے والی تمام فریٹ ریل گاڑیوں کے ملازمین کی سکریننگ کی جا رہی ہے ،جبکہ مسافر ٹرین آپریشن بحالی کے آخری روز تک ہزاروں مسافروں کی سکریننگ کی گئی، کسی مسافر میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نہیں پایا گیا تاہم اس حوالے سے ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی حفاظت کے لئے تمام سٹیشنوں پر گرینڈ صفائی آپریشن سمیت سٹیشن پر روزانہ کی بنیاد پر دھلائی اور صفائی سمیت سپرے کیا جا رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں