تازہ ترین

کورونا :پولیس ریلیف فنڈ میں ساڑھے 5کروڑ روپے جمع

کورونا-:پولیس-ریلیف-فنڈ-میں-ساڑھے-5کروڑ-روپے-جمع

رقم سے 20ہزارمتاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا:آئی جی شعیب دستگیر لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ریلیف فنڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن میں متاثرہ غریب ہم وطنوں کی امداد کیلئے پنجاب پولیس اپنی سماجی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اسی لئے مستحق خاندانوں کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے پولیس ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ،پولیس افسر وں و اہلکاروں نے اپنی تنخواہوں سے عطیات دئیے ،مجموعی طور پرساڑھے 5کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے جو 20ہزارمتاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔ ہر راشن بیگ میں آٹا، گھی، دالیں،چینی سمیت کچن کا دیگر بنیادی سامان شامل ہوگا جوپانچ افراد پر مشتمل خاندان کیلئے 15 روز تک قابل استعما ل ہوگا،راشن بیگز کی تقسیم ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آج شروع کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں