تازہ ترین

کورونا:پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا ایویڈنس رسیونگ یونٹ14روزکیلئے بند,تفتیشی نظام مزید سست ہونے کا امکان

کورونا:پنجاب-فرانزک-سائنس-ایجنسی-کا-ایویڈنس-رسیونگ-یونٹ14روزکیلئے-بند,تفتیشی-نظام-مزید-سست-ہونے-کا-امکان

فیصل آباد: کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا ایویڈنس رسیونگ یونٹ بند کردیا۔ پولیس کو14 دن کے لیے سیمپلز بھجوانے سے منع کردیا گیا، یونٹ بند ہونے سے پولیس کا تفتیشی نظام مزید سست ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔پنجاب کی واحد ٹیسٹنگ لیبارٹری فرانزک سائنس ایجنسی میں وقوعہ جات کے شواہد اکٹھے کرنیوالے ایویڈنس رسیونگ یونٹ کو کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مراسلے کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا ایویڈنس رسیونگ یونٹ(آج) 16 جون سے 30 جون تک بند رہے گا،ڈی این اے اور دیگر ٹیسٹنگ سیمپلز بھجوائے جاتے تھے لیکن اب 30جون تک کسی قسم کا کوئی شہادتی سیمپل وصول نہیں کیا جائیگا ، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے آر پی اوزاور ڈی پی اوزکو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہوجائیگا اور شہادتیں موصول نہ ہونے کے باعث قتل سمیت سنگین مقدمات کی تفتیش کرنیوالے ہومی سائیڈ یونٹ اور دیگر تفتیشی افسروں کی جانب سے سائلین کے شواہد اکھٹے کرکے نہ لیجانے سے مقدمات کی تفتیش التوا کا شکار رہے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں