تازہ ترین

کھلا پٹرول بیچنے والوں کی پولیس سے مزاحمت، 17 گرفتار

کھلا-پٹرول-بیچنے-والوں-کی-پولیس-سے-مزاحمت،-17-گرفتار

نشاط آباد میں فیصل علی کو قابو کیا گیا تو مدثر حسین اور عامر نے مزاحمت کی فیصل آباد: کھلا پٹرول فروخت کرنے والے کی پولیس پارٹی سے مزاحمت، دیگر مقامات پر 17افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر8 ج ب میں اے ایس آئی دانش جہانگیر نے کھلا پٹرول فروخت کرنے والے فیصل علی کو قابو کیا تو مدثر حسین اور عامر نے مزاحمت کی جس پر ان کو پکڑکر حوالات میں بند کرکے سامان قبضہ میں لے لیاگیا۔ دوسری جانب سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شاداب پلی پر افضل اور آکاش، جج والا پلی پر شفیق، محمد پورہ میں طاہر، اعوان چوک میں عمر، عثمان اور تاجک، چکڑ چوک میں ارسلان اور بسم اللہ چوک میں سخی کو کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابو کرلیاگیا اور208رب میں محمد علی، جٹانوالہ میں حسن، سٹاپ نمبر 5 پر عدیل، 270رب میں اقبال، 209رب میں غلام عباس، 586گ ب میں احمد اور علی کو پابندی کے باجود گیس ری فلنگ کرتے ہوئے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں