گلیوں بازاروں میں گٹروں کا پانی جمع ہوگیا، اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کھڈیاں خاص :بستی عید گاہ روڈ کا سیوریج بند ہونے سے گلیوں بازاروں میں گٹروں کا پانی جمع ہوگیا، اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا، مکینوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مستری سلیم ،حاجی امین،حاجی بھولا،عبدالغفار،محمد یونس،محمد شہزاد ،نذیر احمد ،محمد اعجاز و دیگر اہل دیہہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،گٹروں کا غلاظت ملا پانی گلیوں، سڑکوں پر کھڑا ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے ،نمازی حضرات مسجد میں جاتے ہوئے غلاظت ملے پانی سے گزر نے پر مجبور ہیں، سیوریج بند ہونے کے باعث غلاظت ملا مضر صحت پانی واٹر سپلائی کے پائپوں میں بھی شامل ہو رہا ہے جس سے شہریوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، اہل علاقہ نے فوری سیوریج سسٹم ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔