تازہ ترین

کھیوڑہ:پینٹ والی پلاسٹک کی بالٹیوں میں دہی کی فروخت، کارروائی کا مطالبہ

کھیوڑہ:پینٹ-والی-پلاسٹک-کی-بالٹیوں-میں-دہی-کی-فروخت،-کارروائی-کا-مطالبہ

کھیوڑہ میں فوڈ قوانین کی خلاف ورزیاں جاری، کھلے عام پینٹ والی پلاسٹک کی بالٹیوں میں دہی فروخت کیا جا رہا جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے بتایا کہ بعض دودھ فروش پینٹ والی پلاسٹک کی بالٹیوں میں دہی تیار کر کے فروخت کر رہے ہیں جس سے شہریوں کو بیماریاں لگنے کے خدشات ہیں، انہوں نے ڈی سی جہلم اور فوڈ انسپکٹر سے مطالبہ کیا کہ ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں