تازہ ترین

کیا فردوس عاشق اعوان کی بھی لندن میں جائیدادیں ہیں؟

کیا-فردوس-عاشق-اعوان-کی-بھی-لندن-میں-جائیدادیں-ہیں؟

کچھ روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی جس میں انکا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی، شہزاداکبر، فردوس عاشق اعوان، زلفی بخاری کی لندن میں جائیدادیں ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لندن میں چھ جائیدادوں کے مالک ہیں۔ یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے برطانیہ میں جائیداد کی ملکیت کی تردید کردی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ان سے منسوب جائیداد کی خبر بےبنیاد اور حقائق کے برعکس ہے https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1273259897409462281 فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ان کی ساکھ اور شہرت کو من گھڑت الزامات سے نقصان پہنچانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ دوسری جانب بیرسٹر شہزاداکبر نے بھی تردید کی ہے جن کے بارے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دعویٰ تھا کہ انکی لندن میں 6 پراپرٹیز ہیں۔ https://twitter.com/ShazadAkbar/status/1272946704250212352 واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات پر گزشتہ روز بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر انکی لندن میں جائیدادیں نکل آئیں تو وہ جائیدادیں بیچ کر اسکا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں