معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میں نہ خود پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، نہ ہی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دے رہا۔ کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عمران خان جیسا اچھا لیڈر دیا ہے۔ عمران خان کی نیت اچھی ہے۔ وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں، بس رب سے دعا کریں کہ وہ ایسے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں۔ ایک موقع پر طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان کے نظریئے کی دعوت دے رہا ہوں کہ اس کی کیسے حمایت کروں۔ ہمارے ملک میں ٹیکس کی ہیرا پھیری ہے، لوگ ٹیکس کھا جاتے ہیں، لوگ ادھر ادھر ہو جاتے ہیں، کہیں لگ بھی جاتا ہے، تبدیلی تو اللہ سبحان تعالیٰ لاتے ہیں، عمران خان کوشش کر رہا ہے۔ یہ میرا کوئی سیاسی بیان نہیں ہے۔ مولانا طارق نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی آپ لوگوں کو پی ٹی آئی میں داخل ہونے کی دعوت نہیں دے رہا، بلکہ عمران خان کے نظریئے کی دعوت دے رہا ہوں کہ کیسے اس کی حمایت کروں، تم لوگ سچ بولو، جھوٹ نہ بولو، دھوکا نہ دو، سازشیں نہ کرو، فراڈ نہ کرو، زنا نہ کرو، شراب نہ پیوں، شراب نہ بیچوں، ڈرگ مافیا نہ بنو، زرق حلال کماؤ، اگر تم رزق حلال پر مر گئے تو ہماری اولادیں تمہارے ناموں کے جھنڈے لگائیں گی۔