بریسٹ کینسرسے نبردآزما اداکارہ نادیہ جمیل نے اس یقین کااظہارکیا ہے کہ کینسر ان کی زندگی کااختتام نہیں ہے۔ نادیہ نے ٹوئٹر اپنے مداحوں کیلئے زندگی سے بھرپورخوبصورت تصاویرکا کولاج شیئرکرتے ہوئے ایک بارپھراپنی بیماری کے حوالے سے پرعزم پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا ” کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے، ایک نہ ایک دن تمام زندگیوں نے ختم ہوجاناہے، یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے جو ہم اپنے سفر کے حوالے سے جانتے ہیں”۔ یہ بھی پڑھیں: انسان بوڑھا ہوتا ہے، روح جوان رہتی ہے: بشریٰ انصاری https://twitter.com/NJLahori/status/1278114224389206016 نادیہ کے مطابق “زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے کیسے نمٹنا ہے، یہ ایک دلچسپ یاددہانی ہے”۔ اپنی بیماری کو چیلنج کے طور پرلینے والی اداکارہ نے مزید لکھا ” میں نے صبرسیکھا اور اور وہ خوف دریافت کیے جن کے خلاف فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ نادیہ جمیل مارچ میں کینسرکی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیاپرفالوورزکو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔