کینسر کی شکار اداکارہ نادیہ جمیل کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی چھاتی کے کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کو 3 روز قبل کسی وائرل انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا انہوں نے اپنی طبیعت سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیا کہ ان کے جسم میں کسی وائرس کے داخلے پر ان کو ہسپتال لایا گیا ہے اور ان کو متلی ہو رہی ہے مگر ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ کورونا وائرس نہیں ہو سکتا۔ ہسپتال پہنچنے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جوکہ خوش قسمتی سے منفی آیا۔ ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور لکھا کہ اب ان کا سی ٹی سکین کیا گیا ہے امید ہے کہ وہ بھی ٹھیک ہی ہوگا۔ https://www.instagram.com/p/CBfxqIpDqR6/?utm_source=ig_web_copy_link نادیہ جمیل میں رواں برس اپریل میں کینسر کی علامتیں ظاہر ہونے پر وہ علاج کیلئے لندن گئیں جہاں ان کے چھاتی کے سرطان کا علاج معالجہ چل رہا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں کو بتایا کہ ان میں چھاتی کے کینسر کی پہلی سٹیج ہے جبکہ ٹیومر تھرڈ گریڈ کا ہے، وہ اب تک 2 بار کیموتھراپی کرا چکی ہے ہیں اور بال جھڑنے کے مسئلے سے انہوں نے اپنے سر کے بال بھی منڈوا لیے تھے۔ نادیہ جمیل دوران علاج اپنی کیفیات اور اپنی صحت سے متعلق مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں ان کی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی کمزور جسمانی حالت دیکھی جا سکتی ہے تاہم اداکارہ پھر بھی حواصلہ افزا باتوں سے اپنے مداحوں کو خوش رکھتی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اداکارہ نے اپنے چہرے کی جلد خشک ہوجانے کی وجہ سے فیشل کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ جب بھی کسی کا چہرہ خشک پڑجائے تو گھر میں کیسے چہرے کا فیشل کیا جا سکتا ہے۔