تازہ ترین

کے ڈی اے مارکیٹ کی دکانوں کا عنقریب نیلام کیا جائے گا ،ڈائریکٹر جنرل

کے-ڈی-اے-مارکیٹ-کی-دکانوں-کا-عنقریب-نیلام-کیا-جائے-گا-،ڈائریکٹر-جنرل

سرجانی ٹاؤن کی پرائم لوکیشن 320 فٹ چوڑی سڑک کے نزدیک کے ڈی اے مارکیٹ کی دکانوں کا عنقریب نیلام کیا جائے گا کراچی : جس سے قرب و جوار کے مکینوں کو خریداری کی بہتر سہولت میسر آ سکے گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے سرجانی ٹاؤن میں ری ٹریٹ اپارٹمنٹس اور سرجانی ویو کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے متعلقہ انجینئرز اور عملے کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ دکانوں کی نیلامی سے قبل شٹرز کی گریسنگ، اطراف کی صفائی ستھرائی، ماڈل دکان، رابطہ نمبر اور بینرز نمایاں طور پر آویزاں کریں جن پر پروجیکٹ اور دکانوں کی تفصیلات درج ہوں۔ انہوں نے متعلقہ انجینئرز کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں مذکورہ پروجیکٹ کے اطراف صفائی ستھرائی اور دیگر امور کے لئے ضروری مشینری اور افرادی قوت فراہم کردی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں