ملتان: لاہور میں منعقد ہونے والی گائناکالوجسٹ کی ایسپائر کانفرنس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے وارڈ 18 کی ٹیم نے 50 ہزار کیش انعام جیت لیا،پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے مبارکباد تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے وارڈ 18 کی ٹیم سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کی قیادت میں لاہور میں ہونے والی گائناکالوجسٹ کانفرنس ایسپائر میں حصہ لیا جس میں وارڈ 18 سے ڈاکٹر زاہد سرفراز،ڈاکٹر آصف راؤ،ڈاکٹر شازیہ صادق،ڈاکٹر عظمیٰ شاہین،ڈاکٹر رابعہ رحمن،ڈاکٹر آسیہ رحمن،ڈاکٹر عا ئشہ ظہور،ڈاکٹر ماریہ احمد،ڈاکٹر راحت ،ڈاکٹر فرحت ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی،اس دوران ای پوسٹر کے مقابلے میں وارڈ 18 کی ٹیم نے دوسرے نمبر پر آتے ہوئے 50 ہزار کیش انعام اور ایک عدد ایل ای ڈی کا انعام حاصل کر لیا