تازہ ترین

گارڈن ٹاؤن میں 11 پلاٹوں کی جعلی فائلیں,الاٹمنٹ منسوخ

گارڈن-ٹاؤن-میں-11-پلاٹوں-کی-جعلی-فائلیں,الاٹمنٹ-منسوخ

ایل ڈی اے اور قبضہ مافیا نے مبینہ گٹھ جوڑ کر کے بوگس فائلیں تیار کیں،ملازمین کے خلاف انکوائری شروع کر دی:ڈی جی سمیر سید لاہور: ایل ڈی اے حکام اور قبضہ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا ایک اور سکینڈل بے نقاب ہوگیا، گارڈن ٹاؤن میں 11 پلاٹوں کی بوگس فائلیں تیار کی گئیں،ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا گارڈن ٹاؤن میں 11 پلاٹوں کی فائلوں میں غبن کیا گیا۔ ڈی ایل ڈی ٹو سبطین رضا قریشی نے تحقیقات میں پلاٹوں کو بوگس قرار دیا ، ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کی ایڈوائس پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کینسل کی گئی۔ مجموعی طور پر 90 مرلے کے پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیار کی گئیں جن میں گارڈن بلاک کا ایک کنال 17 مربع فٹ کا پلاٹ نمبر 32 ، طارق بلاک میں 5،5 مرلے کے 7 پلاٹ نمبر 207، 365، 245، 329 ، 251 ، 125 اور 381شامل ہیں۔اسی طرح شیر شاہ بلاک میں پلاٹ نمبر 44 اے ،46 اے اور 123 اے کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کی گئی۔پلاٹوں کی مالیت 16 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کا کہنا ہے مکمل تحقیقات کے بعد پلاٹوں کا بوگس ہونا قرار پایا،الاٹمنٹ میں ملوث ایل ڈی اے افسروں و ملازمین کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں