تازہ ترین

گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے اعدادوشمارکیلئے پہلی بارڈیجیٹل سروے کا منصوبہ

گاڑیوں،موٹر-سائیکلوں-کے-اعدادوشمارکیلئے-پہلی-بارڈیجیٹل-سروے-کا-منصوبہ

ڈیجیٹل ٹوپوگرافک سروے بھی ہو گا،سڑکوں کی توسیع اور انڈر پاسز کی تعمیر اسی پر ہو گی: 2 منصوبے ایل ڈی اے بجٹ میں شامل لاہور: شہرمیں چلنے والی نجی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، پبلک ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کیلئے پہلی بار ڈیجیٹل سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایل ڈی اے نے 2منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لئے ۔ تفصیل کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر ٹریفک کی صورتحال ابتر ہے اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس کے حل کیلئے ایل ڈی اے نے مذکورہ اقدام اٹھایا ہے ۔ ایل ڈی اے اعداد و شمار کے لئے ٹریفک انٹرسیکشن سٹڈی اور ڈیجیٹل ٹوپوگرافک سروے کرائے گا،2 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا،انٹر سیکشن سٹڈی کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے ،سروے میں 140 انٹرسیکشن پر کلاسیفائیڈ ٹریفک کاؤنٹ اور ٹریفک پیٹرن کا جائزہ لیا جائے گا، سروے کی بنیاد پر سڑکوں اور انٹر سیکشن کا جیومیٹرک ڈیزائن کیا جائے گا. اسی طرح سڑکوں کی جی آئی ایس میپنگ، روڈ انوینٹری ٹوپوگرافک سروے میں کیا جائے گا، ٹوپوگرافک سروے کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے جائیں گے . ڈیجیٹل ٹوپوگرافک سروے کی بنیاد پر آئندہ سڑکوں کی توسیع اور انڈر پاسز بنائے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں