آپریشن نہ کیاگیاتو کورونا کے حوالے سے شہریوں کونقصان ہوسکتا ہے :چائلڈ بیورو لاہور : لاہورسمیت پنجاب بھر میں گداگروں کے خلاف آپریشن تیزکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،گزشتہ روز روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر پر انتظامیہ میدان میں آگئی،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ہوم سیکرٹری نے مہم تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورونے منظم اندازمیں آپریشن کیلئے کمشنر لاہور اور آئی جی کومراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ کے متن کے مطابق پیشہ وربھکاری لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر موجود ہیں،ان کی بڑی تعداد کے باعث کورونا کے خلاف مہم متاثرہوسکتی ہے ،بھیک مانگنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،گداگروں کیخلاف آپریشن نہ کیاگیاتو کورونا کے حوالے سے شہریوں کونقصان ہوسکتا ہے ،پولیس اور انتظامیہ کی معاونت کے بغیر مناسب آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔