قیمت پورٹل پر شکایات کو 2گھنٹے میں حل ،چینی، گھی دالوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے پناہ گاہ میں سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ، ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے اجلاس سے خطاب ملتان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ڈویژن بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ قیمت پورٹل پر موصول شکایات کو 2 گھنٹے میں حل کیا جائے ۔چینی، گھی دالوں کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے ،شہر کے مضافاتی علاقوں میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر شان الحق نے کہا کہ پناہ گاہ میں تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں ،بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ اجلاس میں مستقل پناہ گاہ کے قیام بارے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔کمشنر نے تمام ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں میں شفافیت کو معیار بنایا جائے ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران بھی موجود تھے ۔