چوبیس گھنٹوں کے دوران 115 گراں فروشوں کو 2 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا راولپنڈی : ضلع بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 34 مقدمات درج، 25کو گرفتار کرنے سمیت 115 کو 2لاکھ 56ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف ڈوگر کی سربراہی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیاـ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز 439 دکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف ڈوگر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس شہر کا دورہ کر کے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیں اور گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی کرنے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رانا رضوان قدیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہیر انور جپہ، اسسٹنٹ کمشنرز، سپیشل پرائس مجسٹریٹس اور نائب تحصیلدارموجود تھے ۔