تازہ ترین

گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے :ڈپٹی کمشنر

گراں-فروشوں-کیخلاف-گھیرا-تنگ-کیا-جارہا-ہے-:ڈپٹی-کمشنر

وہاڑی :ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم سے ضلع وہاڑی کی خوبصورتی میں واضح بہتری آئی ہے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے جا رہے ہیں پودے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور ماحول کا پاکیزہ بنانے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں مستقبل میں موسمیاتی تبد یلیوں پر قا بو پانے کیلئے پودے لگانا بے حد ضروری ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں ہے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 9ہزار 500روپے جرمانہ کیاگیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں