ملتان: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانااخلاق احمد کی صدارت میں گرین اینڈ کلین ملتان مہم کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا، جنگلات، پی ایچ اے اور لوکل گورنمنٹ افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں،صاف پانی اور ماحول کی فراہمی گرین اینڈ کلین مہم کا اہم جزو ہے، گرین اینڈ کلین مقابلے کے لئے دیئے گئے ٹارگٹ کا حصول تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور کلین اینڈ گرین ملتان بارے آگاہی مہم شروع کی جائے،گرین اینڈ کلین مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے ورکنگ پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے،پارکوں کی تزئین و آرائش پر بھرپورتوجہ دی جائے۔