تازہ ترین

گرین اینڈ کلین مہم ، ٹوبہ کو مثالی ضلع بنائیں گے :ڈپٹی کمشنر

گرین-اینڈ-کلین-مہم-،-ٹوبہ-کو-مثالی-ضلع-بنائیں-گے-:ڈپٹی-کمشنر

عوام کو صحت مند صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری:آ منہ منیر ٹو بہ ٹیک سنگھ : ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، ہمیں چاہیے کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ اﷲ تعالیٰ کے حکم کی بھی پاسداری کریں ، عوام کو صحت مند صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کوحکومتی ٹارگٹ سے بڑھ کر پودے لگا ئیں ، اس موقع پر ایس ڈی پی او نعیم عزیز سدھو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود چوہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ منور حسین گورایہ ،اسسٹنٹ کمشنرٹو بہ رضوان الحق پوری ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل مرحبا نعمت،چیف آفیسر ایجوکیشن مہر آفتاب احمد،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نثار احمد،سی ڈی او محمود حسین ،ڈی او انڈسٹریز محمد خاور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد شہباز احمد،سپورٹس آفیسر قیوم خا ن،چیف آفیسر ضلع کو نسل و بلدیہ ودیگر محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کا آغاز اپنے گھر سے کریں اور ہم ٹوبہ ٹیک سنگھ مثالی ضلع بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں