عملہ بھکاری بچوں کو تحویل میں لے رہا تھا،گروہ کے 30 افراد نے دھاوا بول دیا لاہور: گلبرگ کے علاقے میں بھکاریوں کے منظم گروہ نے چائلڈ پروٹیکشن ٹیم پر حملہ کردیا، پولیس نے 3 ملزم گرفتار کر لئے ۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں چائلڈ پروٹیکشن عملے کی جانب سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاریوں کے منظم گروہ کے سرغنہ زمان خان ،شبیر خان،حسین اللہ نے 30 کے قریب نامعلوم افراد کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کردیا جس پر چائلڈ پروٹیکشن نے پولیس طلب کرلی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھکاری بچے اور تین حملہ آوروں شبیر خان، زمان خان اور حسین اللہ کو گرفتار کر لیا۔