تازہ ترین

گلوکار سلمان احمد میں کورونا وائرس کی بیماری کی علامات ظاہر

گلوکار-سلمان-احمد-میں-کورونا-وائرس-کی-بیماری-کی-علامات-ظاہر

نیویارک میں خود ساختہ قرنطینہ میں ہوں ،جلد کورونا ٹیسٹ بھی کرالوں گا :سلمان احمد لاہور: گلوکار سلمان احمد میں کورونا وائرس کی بیماری کی علامات ظاہر ہو گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے علامات دیکھ کر کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے خود کو آئسولیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا ، امریکہ میں کورونا ٹیسٹ بہت مشکل سے ہو رہا ہے ۔گلوکارکا کہنا تھا کہ ان میں فلو کی کم علامات ہیں اور وہ نیویارک میں خود ساختہ قرنطینہ میں ہیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں،انہوں نے بتایاکہ جلد ہی وہ کورونا ٹیسٹ بھی کرالیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں