ضروری مشینری،آلات منگوا رہے ہیں ،100ٹیسٹ روزانہ کئے جاسکیں گے گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھا م کے حوالے سے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،پہلے صوبے میں 24 گھنٹے میں 15 ٹیسٹ کئے جاسکتے تھے جس کی صلاحیت بڑھا کر 30 تک پہنچا دی گئی ہے جسے مزید بڑھانے کیلئے ضروری مشینری اور آلات کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے جس کے بعد صوبے میں 100 ٹیسٹ روزانہ کئے جاسکیں گے ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت میں ریپڈ ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،نگر،سکردو اور دیامر میں بھی ریپڈ ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، جن علاقوں میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز کا خدشہ ہے ، ان علاقوں میں ریپڈ ٹیسٹنگ انتہائی موثر ثابت ہوگا۔،جن علاقوں میں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے وہاں پر وینٹی لیٹرز فراہم کئے جارہے ہیں،تربیت یافتہ عملے کے بغیر وینٹی لیٹرز تمام علاقوں میں فراہم نہیں کئے جاسکتے ۔