تازہ ترین

گندم خریداری،ضلع مظفرگڑھ میں انتظامات مکمل کر لئے :ڈپٹی کمشنر

گندم-خریداری،ضلع-مظفرگڑھ-میں-انتظامات-مکمل-کر-لئے-:ڈپٹی-کمشنر

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریدار ی کا ہدف16لاکھ79ہزار 910بیگز مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں مظفرگڑھ،کوٹ ادو : ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریدار ی کا ہدف16لاکھ79ہزار 910بیگز مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے تمام تر انتظامی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلع میں گندم خریدار ی مہم کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)عاف ضیاگجر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایف سی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں سے درخواستیں 13اپریل سے موصول کی جائیں گی، 14 اپریل سے باردانہ کی چلت اور15اپریل سے گندم خریداری شروع کر دی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں