تازہ ترین

گندم خریداری پلان منظور,1لاکھ89ہزار814میٹرک ٹن خریدنے کا ٹارگٹ مقرر

گندم-خریداری-پلان-منظور,1لاکھ89ہزار814میٹرک-ٹن-خریدنے-کا-ٹارگٹ-مقرر

گندم خریداری اوپن ،سنٹر انچارج کاشتکار کو5سو بوری باردانہ جبکہ ڈی ایف سی کو 1ہزار بوری باردانہ جاری کر نے کا اختیار ہو گا،باردانہ کی تقسیم 13اپریل سے شروع ، ڈپٹی کمشنر ملتان : گندم خریداری کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلع میں گندم خریداری کے پلان کی منظوری دے دی ہے ۔ پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گندم کی خریداری اوپن ہو گی اور سنٹر انچارج کاشتکار کو5 سو بوری باردانہ جاری کر سکے گا جبکہ ڈی ایف سی کو 1ہزار بوری باردانہ جاری کر نے کا اختیار ہو گا،باردانہ کی تقسیم کا عمل 13 اپریل سے شروع کر دیا جائے گا،عامر خٹک نے بتایا کہ اس سال 1لاکھ 89ہزار 814 میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ،پچھلے سال خریداری کا ہدف 1لاکھ 65ہزار میٹرک ٹن تھا،انہوں نے بتایا کہ اس سال فی ایکڑگندم کی پیداوار کا تخمینہ 34.5 من لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال گندم کی 29 من فی ایکڑ پیداوار تھی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گندم کی خریداری کے لئے 17 مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں جن میں سے ملتان میں سات جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں پانچ پانچ گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ہر سنٹر کے لئے پرچیز کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کو ضلع میں گندم خریداری کے عمل کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں