تازہ ترین

گندم ذخیرہ کرنیوالوں کو 3 یوم کی ڈیڈ لائن

گندم-ذخیرہ-کرنیوالوں-کو-3-یوم-کی-ڈیڈ-لائن

ملتان: گھروں اور گوداموں میں گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ذخیرہ اندوزوں کو تین یوم کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا ہے کہ تمام ذخیرہ کی گئی گندم تین دن کے اندر مراکز خریداری گندم پر فروخت کر دی جائے ،تین دن بعد چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، عامر خٹک نے کہا کہ ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کر لی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نئے آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ،ذخیرہ اندوز کو موقع پر گرفتار کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مخصوص مافیا گندم سٹاک کرکے زیادہ منافع کمانا چاہتا ہے ،یہ مافیا حکومت کی فوڈ سکیورٹی پالیسی کو چیلنج کررہا ہے ، ضلعی انتظامیہ ایسے عناصر کے ساتھ نمٹنا جانتی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے خفیہ ذرائع سے ذخیرہ اندوزں کی فہرستیں حاصل کرلی ہیں،تین دن بعد بلا امتیاز آپریشن شروع ہو گا اور کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا،عامر خٹک نے کہا کہ قانون کے مطابق ہر فیملی کوصرف 25 من گندم گھر میں رکھنے کی اجازت ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اکرام احمد لوٹھر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملتان میں21 لاکھ 16ہزار280 بوری گندم خریدنے کاٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ،16لاکھ 61ہزار295بوری گندم خرید لی گئی ہے ،روزانہ اوسطاً 40ہزار بوری گندم خریدی جارہی ہے ،عید سے قبل گندم خریداری کا ہدف حاصل ہونے کی توقع ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں