تازہ ترین

گندم کی کٹائی،کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائینگی:ڈپٹی کمشنر

گندم-کی-کٹائی،کاشتکاروں-کو-سہولیات-فراہم-کی-جائینگی:ڈپٹی-کمشنر

حکومتی ہدایت پر عملدرآمد کر کے کورونا پر قابو پانا ہے ،وقاص رشید کی گفتگو وہاڑی: ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ہم سب نے حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانا ہے عوام جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنی جلدی اس وبا سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہا ر اپنے آفس میں کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گندم کی کٹائی کا آغاز ہونے والا ہے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی حکومت کی ہدایت کے مطابق گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری کی مرمت وغیرہ کیلئے اس سے متعلقہ ورکشاپس کو کھولا جا رہا ہے تاکہ کاشتکار گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری کو مرمت کروا سکیں جبکہ محکمہ خوراک کے 12مراکز خرید گندم قائم کر دیئے گئے جن میں بہت جلد کاشتکاروں کو باردانے کی فراہمی کا آغا ز کر دیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں