لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال کوکوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کیلئے مختص کردیا ہے۔ صوبائی وزیرنے یہ فیصلہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ و ائس چانسلرپروفیسرعامرزمان خان نے صوبائی وزیرصحت کوگنگارام ہسپتال میں کوروناوائرس کی شکارحاملہ خاتون مریضوں کیلئے فراہم کی گئیں طبی سہولیات اورڈاکٹرزکے ڈیوٹی روسٹرم بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈی سی آفس میں فلاحی اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوائرس سے متاثرہ محروم طبقات کی بحالی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ تمام محروم طبقات کوسہولت دی جائیگی۔دریں اثناءوزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈپرکوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطربہترین آئیسولیشن وارڈاورجدید طبی سہولیات فراہم کرنے پروزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کاشکریہ اداکیا۔ صوبائی وزیرصحت نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈکے مختلف وارڈزکادورہ کیا اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ وزیرمحنت وانسانی وسائل نے وزیرصحت کوہسپتال میں موجودتمام طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔