تازہ ترین

گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

گوادر-میں-مکران-کوسٹل-ہائی-وے-پر-دو-گاڑیوں-کے-درمیان-خوفناک-تصادم،-6-افراد-جاں-بحق

گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے نے بتایا کہ اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کے اہلخانہ  سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں