گوجرانوالہ کے نوجوانوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئےاپنی فٹنس اور قوت مدافعت بڑھانے پرمحنت شروع کردی ہے۔ پہلوانوں کےشہرگوجرانوالہ میں نوجوانوں نےخود کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے جتن شروع کردیئے ہیں۔سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک فٹنس سینٹرمیں ایس او پیز کے مطابق نوجوانوں کو وزن گھٹانے اور قوت مدافعت بڑھانے کی ٹریننگ دی جاری ہے۔ یہاں موجود ٹرینر شمس الرحمن کا کہنا ہے کہ صحت مند اور توانا رہ کر کرونا سمیت دیگر بیماریوں سے باخوبی بچاجاسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ روزانہ 30 منٹ کی ورزش انسان کے جسمانی ہی نہیں بلکہ ذہنی نشونما کےلئے بھی انتہائی مفیدثابت ہوتی ہے۔