گوجرہ: معلوم ہو اہے کہ تحصیل کچہری کے قریب غلام رسول نامی شخص غریب وبے سہارالوگوں کوافسربن کر بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر ان سے 20سے 50روپے تک بمعہ فوٹواورشناختی کارڈکی فوٹوکاپی وصول کر کے ان کی جیبوں پرہاتھ صاف اور فارم فل کر نے میں مصروف تھا کہ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی گوجرہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹراکرام الحق نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں قابو کر لیا اور اس سے ہزاروں روپے ،لوگوں کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں اور تصویریں برآمد کر لیں ۔