تازہ ترین

گوجرہ:مبینہ پولیس تشدد سے معمر شخص ہلاک,لاش رکھ کر احتجاج

گوجرہ:مبینہ-پولیس-تشدد-سے-معمر-شخص-ہلاک,لاش-رکھ-کر-احتجاج

گوجرہ: پولیس کے مبینہ تشدد سے 60سالہ شخص کی ہلاکت ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج ٹائروں کو آگ لگاکر ورثا نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ نواحی چک نمبر 367ج ب جلیانوالہ کے یونس مسیح کے ورثا نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر فیصل آ باد میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف جٹ سٹی پولیس گوجرہ کے ملازمین کے ہمراہ چادر چاردیوار کے کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندرزبردستی داخل ہوگئے یہ بھی پڑھیں: جیون ساتھی کھو دینا بڑا دکھ، آج بیواؤں کا بین الاقوامی دن جنہوں نے یونس مسیح سمیت اہل خانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر کی تلاشی لی اور اس کے دوبیٹوں ارسلان وغیرہ کو اٹھاکر لے گئی پولیس تشدد سے یونس مسیح کی حالت بگڑ گئی جس کو اہل خانہ طبی امدادکے لئے لیجارہے تھے کہ وہ جاں بحق ہو گیا ۔ ورثا نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونس مسیح کی لاش سمندری روڈ بائی پاس چوک میں رکھ دی جس سے ملتان ،چیچہ وطنی سمیت دیگر علاقوں کی ٹریفک بلاک ہوگئی ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ لگادی اور پولیس گردی پرنعرے بازی کی ڈی ایس پی افتخاراحمدتارڈ ایس ایچ او ممتاز سہواگ ایس ایچ او صدرمظہر تبسم بھی موقعہ پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ وہاں پر پہنچ گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں