تازہ ترین

گورنر سندھ کا پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

گورنر-سندھ-کا-پولیس-کارکردگی-پر-عدم-اطمینان-کا-اظہار

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے طریقہ کار پر گورنر سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحویل میں لے کر آپ اے ٹی ای کی دفعات لگاتے ہیں، گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے؟، ٹیلی فونک رابطے میں گورنر عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ دفعات کس قانون کے تحت ہیں ؟، اس موقع پر آئی جی سندھ نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی اور کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامندی بھی ظاہر کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں