جی سی یوکشمیرسوسائٹی ہرسطح پرمقبوضہ کشمیر کی حالت زارکوپیش کرے گی لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے اشتراک سے کشمیر سوسائٹی قائم کردی۔جی سی یو کشمیر سوسائٹی کی قیادت یونیورسٹی کے انتہائی باشعور طلباکا ایک گروپ کرے گا جو تخلیقی طریقوں اور ذرائع سے ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو پیش کرے گا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مشترکہ طور پر جی سی یو کشمیر سوسائٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن پر دستخط کیے ۔قبل ازیں جی سی یومیں کشمیر کی آزادی سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان اسرائیلی قبضے کی طرز پر عمل پیرا ہے ۔ گاؤں کے گاؤں ہندوؤں کو آباد کرنے کے لئے خالی کرائے جا رہے ہیں اور کشمیریوں کو آہستہ آہستہ لائن آف کنٹرول کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔