گھوٹکی: گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے میں رینجرزکے 2 اہلکاروں سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے میں رینجرز اہلکار ظہور احمد، فیاض احمد اور شہری غلام مصطفی بھییو شامل ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔