ملتان وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ماہانہ پراگریس ری ویو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ ڈ کا فنانشل کلوز جنوری 2020 تک ہو جائے گا، سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گیس کی فراہمی کے فورا ًبعد حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، کمپنی سے حاصل ہونے والے منافع سے مقامی لوگوں کے لئے صحت کی سہولیات مہیا کی جا ئیں گی، صوبہ بھر میں6ہزار پرائمری سکول شمسی توانائی پر منتقل ہو چکے ہیں، رواں سال دسمبر تک مزید11 ہزار سکول شمسی توانائی پر منتقل ہو جائیں گے، 18 لاکھ طلبا ء حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے، قائداعظم سولر پارک اور پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ نے بہتر مینجمنٹ کی وجہ سے ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے، اجلاس میں سیکرٹری توانائی عامر جان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی سید پرویز عباس اور محکمہ توانائی کے تمام ذیلی اداروں کے سی ای اوز بھی شریک تھے ۔