تازہ ترین

گیس چوروں کے خلاف آپریشن ،تین ہزار پانچ سو غیر قانونی کنکشن منقطع

گیس-چوروں-کے-خلاف-آپریشن-،تین-ہزار-پانچ-سو-غیر-قانونی-کنکشن-منقطع

کراچی: سوئی سدرن گیس نے کراچیمیں گیس چوروں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے تین ہزار پانچ سو سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردئیے ہیں تفصیلات کے مطابق کارروائیاں سلطان آباد،منگھوپیر،خیر گوٹھ، عمرانی گوٹھ،احسن آباداور گلشن معمار سمیت کئی علاقوں میں کی گئی،آپریشن سے قبل ڈیڑھ سو سے زائد کچی آبادی میں واقع گوٹھوں اور علاقوں کی خفیہ جانچ کی گئی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آج کی جانے والی کارروائی میں پینتیس سو سے زائد غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط ذمے داروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا،گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں کا نقصان ہو رہاتھا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں