کراچی : سندھ ہا ئی کورٹ نےخاتون زیب اللہ سمیت درجنوں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی جی آئی ایسٹ ، سندھ پولیس ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خاتون سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت کی لاپتا خاتون کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 22 فروری سے خاتون زیب اللہ لاپتہ ہے جس کے چھوٹے چھوٹے بچے گھر پر اس کیلئے روتے ہیں۔ دوسری درخواست گزار لاپتہ ریاست کی اہلیہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ میرا شوہر محمد ریاست اللہ 2015 سے ناظم آباد سے لاپتا ہےجس کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکااگر میرے شوہر پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ایک اور درخواست میں لاپتہ فرد کی والدہ کا کہنا تھا کہ کئی سال گزر گئے مگر بیٹا واپس نہیں آیاہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ہمیں بتایا جائے ہمارا بیٹا کہاں ہے۔ عدالت نےڈی آئی جی ایسٹ ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیاہے۔