تازہ ترین

ہائی سکول باغبانپورہ میں قائم احساس کفالت سنٹرمیں بدانتظامی

ہائی-سکول-باغبانپورہ-میں-قائم-احساس-کفالت-سنٹرمیں-بدانتظامی

پولیس خواتین میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام،امدادنہ ملنے پرخواتین آبدیدہ لاہور : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ میں قائم احساس کفالت سنٹر میں بد انتظامی دیکھنے میں آئی۔ پولیس خواتین میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہی،سنٹر میں خواتین کو بٹھانے کے کوئی انتظامات نہ ہوسکے ،امداد نہ ملنے پر خواتین آبدیدہ ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ گنجائش سے زیادہ خواتین کے آنے پر بد انتظامی پیدا ہوئی۔ وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانیورہ میں بنائے گئے سنٹر کے باہر انتظامیہ بہتر انتظامات نہ کر سکی۔ پولیس نے سینکڑوں کی تعداد میں آنے والی خواتین کو سنٹر کے اندر نہیں جانے دیا جس کی وجہ سے باہر خواتین کا ہجوم اکٹھا ہو گیا اور کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے 6 فٹ کے فاصلے کی جو ہدایات جاری کی گئی تھیں ،پولیس کی موجودگی میں اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔پولیس کے پاس ٹوکن بنانے کے لئے کاغذدستیاب نہ تھے اور پولیس اہلکار کاغذ کا بندوبست کرنے کے بجائے آرام سے کرسیوں پر براجمان تھے ، جبکہ بزرگ خواتین کرسیاں نہ ہونے کہ وجہ سے فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور ہو گئیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں