تازہ ترین

ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھیں، مہوش حیات

ہاتھوں-کے-ساتھ-دل-بھی-صاف-رکھیں،-مہوش-حیات

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومتوں اور معروف شخصیات کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اور مشورے دینے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1249335034777079808 مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور لوگوں سے گھروں پر رہنےکی درخواست بھی کی۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کئی بار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو پیغامات اور تصاویر کے ذریعے پرستاروں اور عوام کو کورونا وائرس سے متعلق پیغامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرچکی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں