غیرملکی طلبا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ،وائس چانسلر بہا ؤالدین زکریا ملتان: محدود وسائل کے باوجود ہاسٹل میں مقیم طلبا کو بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔ یہ بات بہا ؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی نے قاسم ہال ہاسٹل میں مقیم غیرملکی طلبا سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے طلبا کو دستیاب سہولتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ وائس چانسلر نے غیرملکی طلبا کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔وائس چانسلر نے سکیو رٹی کا بھی جائزہ لیااور مطلوبہ ہدایات دیں۔ انہوں نے سکیو رٹی عملہ کی بھی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقل چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقعہ پر ہاسٹل قاسم ہال کے وارڈن پروفیسر ڈاکٹر عبدالواحد نے بتایا کہ طلبا کو ہر ممکن سہولت دی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہاسٹل کے سکیو رٹی گارڈ بڑی دلیری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہاسٹل کے تمام سکیورٹی کیمرے بھی ٹھیک کام کررہے ہیں ۔