تجسس سے بھرپور شخصیت ہوں ، حیرت انگیز کردار کرنے کا شوق ہے :اداکارہ اسلام آباد: اداکارہ ہانیہ عامر نے کہاکہ وہ خود کو ایک کام تک محدود نہیں کر سکتی ہیں ،وہ اپنے شعبے سے وابستہ ہر کام کو سیکھنا اور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کیساتھ ساتھ ہدایتکاری میں خود کومنوانا چاہتی ہیں اور ایک میڈیم کے بجائے ٹی وی ، فلم ، سینما، یوٹیوب اور ویب سیریز میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا وہ شروع سے ہی تجسس سے بھرپور شخصیت ہیں اور انہیں حیرت انگیز کردار کرنے کا شوق ہے ۔ وہ اپنی پرسنل لائف اپنے مداحوں سے شیئر کرنا پسند کرتی ہیں جس پر ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے