تازہ ترین

ہسپانوی شہری نے لگاتار 297 گھنٹے سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

ہسپانوی-شہری-نے-لگاتار-297-گھنٹے-سائیکل-چلا-کر-عالمی-ریکارڈ-بنادیا

اسپین میں ایک ریسٹورینٹ کے مالک نے لگاتار 297 گھنٹے ورزش میں استعمال کی جانے والی 'اسٹیشنری سائیکل' چلا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین مائلز نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیشنری بائیک (جسے عام طور پر ورزش کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے) لگاتار 297 گھنٹے چلا کر سب کو حیران کردیا۔ https://www.facebook.com/watch/?v=574353573504798 بین مائلز کا کہنا ہے کہ وہ ماحول سے متعلق آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں اس کے لیے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اسٹیٹک سائیکل کو 12 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ریکارڈ قائم کرنے میں 12 دن اور 9 گھنٹے لگے جب کہ اس دوران وہ ہر 5 گھنٹے بعد 20 منٹ کا وقفہ لیتے تھے تاکہ وہ اپنے کپڑے بدل سکیں یا تھوڑا آرام کر سکیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں