لاہور: گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ ہمارے ملک میں لیجنڈ بننا مرنے سے مشروط ہے۔ انہوں نے ایک ویب سائٹ کو آن لائن انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ملک کے کئی ایسے فنکار ہیں جن کی ان کی زندگیوں میں قدر نہیں کی گئی، البتہ ان کے مرنے کے بعد ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا اور ان کو لیجنڈ بنا دیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان لوگوں کی زندگیوں میں جو کام ہمیں کرنا چاہیے تھا، وہ مرنے کے بعد ہی کیوں کیا؟ یہ افسوس ناک بات ہے کہ فنکاروں کو ان کی زندگی میں لیجنڈ والی زندگی نہیں دی جاتی اور بعد میں ‘’دی لیجنڈ’’ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔