سندھ کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمارے ہيلتھ منسٹرز پريس کانفرنسز نہيں کرتے بلکہ کام کرتے ہيں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا اور کہا سندھ کی وزیر صحت نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ صحت کا ادارہ سندھ حکومت چلاتی ہے ليکن علاج پاکستان بھر کے عوام کا کرتی ہے اور جن اسپتالوں کی وہ بات کرتے ہيں وہاں پيسے ليے جاتے ہيں اور ہم مفت کرتے ہیں۔مرتضیٰ ہاب نے کہا کہ ہم پر صوبائيت کا الزام لگاتے ہيں۔ آپ 7 سال سے کے پی ميں ہيں کوئی ايک ادارہ سندھ جيسا بتا ديں۔ ان چيمپئين سے پوچھيں کے پی ميں تھر کا رہائشی علاج کرانے جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ گمبٹ انسٹيوٹ ميں 3 شعبوں ميں مفت ٹرانسپلانٹ کيا جا رہا ہے اور اب تک 196 افراد کا مفت ٹرانسپلانٹ ہوا۔ ہميں فخر ہے ايس آئی يو ٹی کے ہم پارٹنر ہيں اور 8500 مريض ايس آئی يو ٹی کے ڈائيلائسز سے مستفد ہوئے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ درحقیقت آپ لوگوں کا کام ہی منفی پراپيگينڈا ہے، آپ کی آنکھوں ميں تعصب ہے اور آپ اپنی تعصب کی عينک اتارنے کو تيار نہيں۔ پی ٹی آئی والوں کو چيزيں اور کام نظر نہيں آتے