کراچی :مولا نا فضل الرحمن کا آزادی مارچ آگے بڑھ رہا ہے‘ ا س دوران آج 29 اور 30 اکتوبر کو تاجر برادری کی جانب سے 2 روزہ ملک گیر ہڑتال کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اصلی گھی کے مصداق تڑکا لگا سکتی ہے29 ‘30 اکتوبر کو ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کامیاب ہونے اور ان 2 روز میں تاجروں کے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اگر تاجر وں نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کرلیاتو پی ٹی آئی حکومت کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی اورتاجروں کی 2 روزہ ہڑتال سمیت 31 اکتوبر کو بھی احتجاج جاری رکھنے کے فیصلے سے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنا دینے کے عمل کو فائدہ پہنچ سکے گا‘ جس کے بعد ملک کے دیگر مختلف شعبوں اور طبقوں کے لوگوں کو بھی حوصلہ مل سکتا ہے اور پورے ملک میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج کی فضا بن سکتی ہے۔