مریضوں کو علاج،ادویات، ٹیسٹوں کی مفت سہولت دے رہے ہیں:یاسمین راشد لاہور: صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہیپاٹائٹس کے تدارک کے سلسلہ میں ماڈل پلان ضلع ننکانہ سے شروع کیاجائیگا۔پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کوعلاج ،ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کوحاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہیپاٹائٹس میں کمی لانے کیلئے ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئے سخت قانون سازی بھی کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے حوالہ سے بین الاقوامی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا،اس موقع پرپروگرام منیجرپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹرخالدمحمود، عراق، اومان، فلسطین سے عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اورفلاحی تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے ہیپاٹائٹس پرقابوپانے کیلئے صوبائی وزیرصحت کی کاوشوں کوسراہا۔