تازہ ترین

یتیم بچوں کو مالی امداد گھروں میں انکی مائوں کو دینگے ، عون عباس

یتیم-بچوں-کو-مالی-امداد-گھروں-میں-انکی-مائوں-کو-دینگے-،-عون-عباس

امداد گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک سے معاہدہ کر لیا، ایم ڈی بیت المال اسلام آباد: پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلنے والے مراکز دارالاحساس کے بچوں اور معذور افراد کو ان کے گھروں میں مالی امداد پہنچانے کے لیے ٹیلی نار مائیکروفنا نس بینک کے درمیان ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت بینک پاکستان بیت المال کے مستحقین کو ان کی دہلیز پر رقوم کی منتقلی یقینی بنائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک مبشر عاقل سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے بلامعاوضہ اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی بدولت غریب اور معذور افراد کو مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے پیش نظر ملک بھر میں دارالاحساس مراکز بند ہیں، یتیم بچے اپنی مائوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔پاکستان بیت المال نے فیصلہ کیا ہے کہ 5000 یتیم بچوں کے ماہانہ اخراجات ان کے گھروں میں ان کی مائوں کو ادا کئے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں