تازہ ترین

ینگ ڈاکٹرزکا حفاظتی سامان کی خریداری میں خوردبردکاالزام

ینگ-ڈاکٹرزکا-حفاظتی-سامان-کی-خریداری-میں-خوردبردکاالزام

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت پر کوروناوائرس کے حقائق چھپانے اور کورونا حفاظتی سامان کی خریداری میں مبینہگھپلوں اور خوردبرد کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے یہ بات وائے ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال کےصدر ڈاکٹر عمار یوسف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگرکورونا کے حقائق سامنے نہ لائے گے تو بہت بڑا نقصان ہوگاپوری دنیا کورونا وائرس کی لیپٹ میں ہےپنجاب میں روانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہاپنجاب حکومت نے کئی بار دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی گی پنجاب حکومت کی جانب سے جو حفاظتی سامان دیا گیا وہ انتہائی ناقص ہے ، پنجاب میں 50 ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا کی لیپٹ میں ہیں طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونا حکومت کی نااہلی ہےانہوں نے الزام لگایا کی کٹس کی خریداری میں بھی گھپلے جاری ہے4 روپے والا ماسک 8 سو میں خریدا جا رہا ہے ہمارا مطالبہ ہےکہ حفاظتی سامان کی خریداری کی انکوائری کروائی جائے۔مزید برآںینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر سلما ن کاظمی نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بنک اور چیئرمین نادرا کو احکامات جاری کیے جائیں کہ بینکوں اور نادرا کی تما م برانچوں کو دو شفٹوں میں کھلا رکھا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں