تازہ ترین

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے نشتر ہسپتال میں حفاظتی سامان تقسیم

ینگ-ڈاکٹرز-کی-جانب-سے-نشتر-ہسپتال-میں-حفاظتی-سامان-تقسیم

فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہیں مشکل گھڑی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ڈاکٹر مدثر سرانی ودیگر ملتان: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نشتر ہسپتال میں حفاظتی سامان کی تقسیم جاری،پیڈز ایمرجنسی،لیبر روم اور ایمرجنسی کا دورہ، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی بہادری کو سلام پیش کیا ،تفصیل کے مطابق وائی ڈی اے ملتان کی ٹیم ڈاکٹر راشد اقبال، ڈاکٹر توقیر یوسف، ڈاکٹر عامر فرید سہرانی، ڈاکٹر طاہر قیصرانی و دیگر نے صدر وائی ڈی اے ملتان محمد فاران اسلم کی ہدایات پر ایمرجنسی نشتر ہسپتال ملتان،لیبر روم اور پیڈز ایمرجنسی میں طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم کیا، حفاظتی سامان ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈکس میں تقسیم کیاگیا،وائی ڈی اے ملتان کے ڈاکٹر مدثر سرانی ،ڈاکٹر فاران اسلم،ڈاکٹر عدنان ملک،ڈاکٹر انصر اور دیگر کا کہنا تھا ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے سلام پیش کرتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں